news
English

 ٹی20 ورلڈکپ 2024: رکی پونٹنگ کی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی نشاندہی

رکی پونٹنگ نے مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی اور بہتری کے شعبوں پر روشنی ڈالی۔

 ٹی20 ورلڈکپ 2024: رکی پونٹنگ کی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی نشاندہی

سابق آسٹریلوی کپتان، رکی پونٹنگ، نے آئندہ ماہ سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بصیرت فراہم کی۔ 
اپنے تفصیلی تجزیے میں، رکی پونٹنگ نے مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی اور بہتری کے شعبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے جارحانہ انداز اور بے خوف ذہنیت کو سراہا اور ٹی20 کرکٹ میں اعتماد کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "وہ آؤٹ ہونے کے منفی پہلو کے بارے میں پریشان نہیں ہے۔ (ٹی20 کرکٹ میں) آپ کو پہلی ہی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔ اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو آپ کی اننگز کامیاب ہوتی ہے، آپ اور آپ کی ٹیم آگے بڑھ جاتی ہے۔"  
ان کا کہنا تھا کہ "پہلے وہ فکر مند تھے کہ اگر وہ ایک خاص شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے تو کسی نے کیا کہا یا میڈیا نے کیا لکھا، بجائے اس کے کہ وہ خود پر اعتماد کریں اور رنز بنائیں۔ میرے لئے، یہ ان میں اصل تبدیلی رہی ہے۔" 
رکی پونٹنگ نے ڈیوڈ وارنر کی ابتدائی کامیابی کا ذکر کیا، جنہوں نے ہینڈ انجری کے باعث ایک جھٹکا کھایا، لیکن پونٹنگ نے وارنر کی ورلڈ کپ کے لئے واپسی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے واقعی ٹورنامنٹ کا آغاز بہت اچھا کیا تھا۔ ان کا اسکورنگ ریٹ بہت اچھا تھا، ٹورنامنٹ کے آغاز میں، وہ مچل مارش کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کر رہے تھے اور وہ کمبی نیشن واقعی اچھا کام کر رہا تھا اور پھر ان کے ہاتھ پر ایک بری چوٹ لگی۔ جس سے مسائل ہوئے، تاہم میرے پاس ان کے بارے میں کوئی حقیقی تشویش نہیں ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوکرکھیل کے میدان میں واپس آجائیں گے۔" 
مچل اسٹارک کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے، پونٹنگ نے کچھ حالات میں چیلنجز کا ذکر کیا لیکن یقین دلایا کہ اسٹارک مختلف حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور آئندہ ورلڈ کپ میچوں میں ان کے ممکنہ اثرات پر اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ "آپ جانتے ہیں، حالات جہاں مچل ایڈن گارڈنز میں بولنگ کر رہے تھے، گیند نے وہاں اس سال زیادہ سوئنگ نہیں کی اور میدان جیسے چھوٹا ہے اور آؤٹ فیلڈ جیسے کنکریٹ ہے۔"
پونٹنگ نے کہا کہ "اور جب آپ اسٹارک کی رفتار پر بولنگ کر رہے ہوتے ہیں، اندرونی ایجز جو فیلڈ کے ذریعے اپنی راہ بناتے ہیں وہ چوکے کے لیے جاتے ہیں، دنیا میں تیز بولنگ کے لیے یہ سب سے آسان جگہ نہیں ہے، لیکن، آپ جانتے ہیں، اگر ہم کیریبین جاتے ہیں جہاں ہوا تھوڑی سی سست ہوتی ہے اور گیند بلے سے اتنی تیز نہیں نکلتی، تووہاں مجھے یقین ہے کہ اسٹارک کا اثر ہوگا۔" 
رکی پونٹنگ نے مچل مارش کی قیادت کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی، ان کی چوٹ کے بارے میں تشویش کا بھی اعتراف کیا لیکن مارش کی کپتانی میں ٹیم پر ان کے مثبت اثر کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  "وہ ابھی بھی، ظاہر ہے، ہمیں دہلی میں بھی چھوڑ گئے تھے، سیزن کے چار یا پانچ کھیلوں کے ساتھ ہیمسٹرنگ انجری کے ساتھ کہ میں نہیں جانتا کہ وہ ابھی تک اس سے مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں یا نہیں، لیکن (کپتانی) کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وہ ایک نوآموز ہیں، لیکن کپتانی ان پر بہت اچھی لگتی ہے۔"  
سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ حکمت عملی کے لحاظ سے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس کی ذمہ داری لیں گے اور میں سمجھتا ہوں، آپ جانتے ہیں، مچ کے بارے میں ایک بات جو میں جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ تمام کھلاڑی ان سے محبت کرتے ہیں۔ تمام کھلاڑی ان کا احترام کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں کھیلنے کے لیے محنت کریں گے۔"