news
English

ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

اس ہار کے بعد نیدرلینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے دو، دو میچ کھیل چکی ہیں

ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ2024 کے سولہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا گروپ ڈی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ جبکہ اس شکست کے بعد نیدرلینڈز 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے دو، دو میچ کھیل چکی ہیں۔ 
جنوبی افریقا کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی 4 وکٹیں صرف 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں، بعد ازاں ٹریسٹن اسٹبس اور ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا فراہم کیا۔ ٹرسٹن اسٹبس 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرم صفر پر پویلین لوٹ گئے، ریزا ہینڈرکس اور مارکو جانسن 3،3 رنز جبکہ ہینرچ کلاسن 4 رنز بناسکے۔ 
نیدرلینڈز کی طرف سے ویویان کنگما اور لوگن وین بیک نے 2، 2 اور باس ڈی لیڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیدرلینڈز کی اننگز:
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔
سائبرینڈ اینجلبرچٹ 40 رنز، گوگن وین بیک 23 رنز، وکرم جیت سنگھ 12، اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی ڈچ پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ 
جنوبی افریقہ کی طرف سے اوٹنیل بارٹمان نے 4، انیرچ نورٹی اور مارکو جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
قبل ازیں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسکواڈز: 
جنوبی افریقہ:
 کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین۔ 
نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما۔