news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024: باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت شروع  

تمام ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے، آئی سی سی

ٹی20 ورلڈکپ 2024: باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت شروع  

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ 
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ کے آغاز میں 100 دن باقی رہ جانے پر ٹکٹوں سے متعلق اعلان کیا تو شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
 
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے مرحلے میں باقی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 22 فروری سے ہوگیا ہے، یہ تمام ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔  
قبل ازیں 7 فروری کو آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کے لئے اوپن ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ٹکٹوں کے حصول کی درخواستیں وصول کی تھیں تاکہ فینز کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جاسکے۔  
واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار500 روپے سے زائد) جبکہ اسٹینڈرڈ پلس اسٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 سے زائد) ہوگی، اسی طرح پریمیم اسٹینڈکا 400 ڈالر یعنی (1 لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قمیت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔
دوسری جانب میگا ایونٹ کے انعقاد کےلیے 100 روز کے کاؤنٹ ڈاؤن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔