news
English

ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہونے لگیں

شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا، سابق کرکٹر ڈین جونز

ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہونے لگیں فوٹو: پی سی بی

ویلنگٹن: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

کیوی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا۔