news

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی

میلبرن: بھارت کے خلاف اتوار کو اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود پریکٹس سیشن کے دوران سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی

قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ہیں تاہم بیٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لیں گے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس اور طبیعت پر ہوگا۔

پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔

واضح رہے کہ اگر شان مسعود بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے تو فخر زمان کو قومی ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں دو روز قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے خطرناک یارکر سے افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز زخمی ہوگئے تھے تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں۔