news
English

ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈا کھانا ملنے پر ناراض

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی کرکٹرز کو پیش کیے گئے ٹھنڈے کھانے پر کھلاڑی ناراض ہوگئے۔

ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈا کھانا ملنے پر ناراض

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو پیش کیا گیا کھانا ٹھنڈا تھا، جس کی شکایت انڈین ٹیم مینیجمنٹ نے آئی سی سی کو کردی ہے جبکہ بھارتی کرکٹرز نے محض پھل پر گزارا کیا۔

رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹریننگ کے بعد بعض بھارتی کرکٹرز نے کھانا نہیں کھایا جبکہ دیگر کرکٹرز کھانا پریکٹس سے ہوٹل واپسی پر اپنے کمروں میں منگوا کر کھانے پر مجبور ہوئے۔

پریکٹس سیشن کے دوران آل راونڈر ہاردک پانڈیا، بھوبنیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور سوریا کمار یادیو نے شرکت کی تھی ویرات کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہل، دنیش کارتک اور رشبھ پنت، دیپک ہڈا نے محض دو گھنٹے تک ٹریننگ کی تھی۔