news

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا

میلبرن میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث انگلینڈ اور آسٹریلیا کا اہم میچ بھی منسوخ کردیاگیا

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا

میلبرن میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ  کو منسوخ کردیا گیا۔ میلبرن میں مسلسل بارش اور موسم کی خرابی کے باعث آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدونوں میچز نہیں ہوسکے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

گروپ ون میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے تین، تین پوائنٹس ہوگئے ہیں، گروپ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، آئرلینڈ  تیسرے اورآسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبرپر براجمان ہیں۔