news
English

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

۔نئی دہلی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بہمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کے لئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب جسپریت پہمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔