news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے3 شہروں کا وزٹ کرے گی

گذشتہ شب ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کو اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں نمائش کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے آویزاں کر دیا گیا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی پاکستان کے3 شہروں کا وزٹ کرے گی

رواں سال جون میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چمچماتی ٹرافی کی اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں رونمائی کردی گئی۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں میں وزٹ کرے گی جہاں اسے ہزاروں شائقین کرکٹ دیکھ سکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2024 کی شاندار ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے اسلام آباد کے تفریحی علاقے شکرپڑیاں میں پاکستان مونومنٹ پر پہنچایا گیا، اس موقع پر پی سی بی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ٹرافی کو مونومنٹ کے بالکل سامنے لاکر رکھا گیا تو شائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات دید کے قابل تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیں اور پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  
گذشتہ شب ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کو اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں نمائش کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے آویزاں کر دیا گیا ہے۔
ٹی20ورلڈکپ 2024 کی یہ شاندار چمچماتی ہوئی ٹرافی آج ایبٹ آباد جائے گی اور ہفتے کےروز لاہور لے جائی جائے گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر ٹرافی کو گراؤنڈ میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔