بھارت اے نے ہدف کے تعاقب کے دوران مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کی مگر کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
ملٹی فارمیٹ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت اے کے خلاف پانچ رنز کی جیت میں تاہلیہ ولسن کی تیزترین نصف سنچری نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔
تاہلیہ ولسن نے کیٹی میک کے ساتھ 74 رنز کی ابتدائی شراکت کے دوران 33 گیندوں پر تیزترین 50 رنز بنا کر چارج کی قیادت کی۔ تاہم، آسٹریلیا اے کی اننگز اس وقت ڈگمگا گئی جب اس نے 42 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد نکول فالٹم اور میڈی ڈارکے نے تال میل کرتے ہوئے آخری دو اوورز میں 31 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 164 رنز کا مشکل ہدف دیا۔
جواب میں بھارت اے نے اپنے تعاقب کے دوران مطلوبہ رن ریٹ کو برقرار رکھنے کے لئے خاصی جدوجہد کی۔ اگرچہ پریا پونیا، جنہوں نے سات چوکے اور تین چھکے لگائے، اور تنوجا کنور نے تیسری وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے، لیکن ان کی پیشرفت اس وقت روک دی گئی جب تنوجا کنور، نکول فالٹم کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئیں، فالٹم نے انہیں میٹلان براؤن کی گیند پر اسٹمپ کیا۔
دو چھکے لگانے کے باوجود پریا پونیا کی بہترین کوششیں بھی رن ریٹ کا تعاقب کرنے میں ناکام رہیں پریا پونیا 76 پر رن آؤٹ ہوگئیں۔
سوفی ڈے نے گیند کے ساتھ اثرانگیز کارکردگی دکھائی، انہوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 19 رنز دیے، جس میں ان کے آخری اوور میں صرف تین رنز شامل تھے۔
بھارت اے کو جیت کےلیے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے، کپتان ٹاہلیا میک گرا سیالی ستگھرے کو صرف ایک باؤنڈری لگانے دی اور ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔
دونوں ٹیمیں جمعے کےروز دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایلن بارڈر فیلڈ میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی، اس کے بعد اتوار کو آخری ٹی 20 یعنی فائنل معرکہ ہوگا جس کے بعد یہ سیریز اگلے ہفتے مئیکے میں تین ایک روزہ میچوں کے ساتھ جاری رہے گی جس کا اختتام گولڈ کوسٹ میں چار روزہ میچ کے ساتھ ہوگا۔