news
English

برطانوی سپورٹس سائیکالوجسٹ تیمور خان کےساتھ معاہدے میں گیارہ مئی تک توسیع

تیمور خان اب مزید چھ میچوں میں کرکٹرز کی کونسلنگ کریں گے

برطانوی  سپورٹس سائیکالوجسٹ تیمور خان کےساتھ معاہدے میں گیارہ مئی تک توسیع PHOTO: AFP

ورلڈکپ کے لیے قومی  ٹیم کے ساتھ سپورٹس کےماہر نفیسات کی فوری  تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم انتظامیہ کےایک کوچ کے کہنے پر برطانوی  سپورٹس سائیکالوجسٹ تیمور خان کی خدمات حاصل کی تھیں،اب  ان کےساتھ معاہدے میں گیارہ مئی تک توسیع کردی گئی ہے-

ذرائع کےمطابق تیمور خان  اب مزید  چھ میچوں میں کرکٹرز کی کونسلنگ کرکے انہیں ذہنی طورپر مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ قومی کرکٹرز کےکھیل میں نکھار آسکے۔

قومی ٹیم تیئس اپریل کی رات لندن کی اڑان بھرے گی۔ ورلڈکپ سے پہلے اس نے گیارہ میچ کھیلناہیں۔

ماہرنفیسات تیمور خان ، تین کاونٹیزکے خلاف پریکٹس میچوں کے ساتھ،انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچوں تک ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ جس کےبعد انہیں رکھنےیا فارغ کرنےکا فیصلہ کیاجائے گا-