news
English

تمام فارمیٹس میں میچز کی سنچری، وارنر پہلے آسٹریلوی پلیئربن گئے  

آرون فنچ 103 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل کر سرفہرست ہیں، گلین میکسویل بھی اپنے کیریئرکے 100 میچز مکمل کرچکے ہیں۔

تمام فارمیٹس میں میچز کی سنچری، وارنر پہلے آسٹریلوی پلیئربن گئے  

ڈیوڈ وارنر تمام فارمیٹس میں میچز کی سنچری کرنے والے پہلے آسٹریلوی پلیئر بن گئے۔ 
آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ہوم سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میں کیریئر کے 100 انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے، وہ اس مقابلے میں 70رنز کی زبردست اننگز بھی کھیلنے میں کامیاب رہے۔ 
 
وارنر تینوں فارمیٹس میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی پلیئر بنے ہیں، ان سے قبل آرون فنچ 103 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل کر سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہی گلین میکسویل بھی اپنے کیریئرکے 100 میچز مکمل کرچکے ہیں۔ 
تینوں فارمیٹس میں100 میچز کھیلنے والے دیگر کرکٹرزمیں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر بھی شامل ہیں۔