news
English

تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کی ون ڈے میں 10 وکٹوں سے فتح

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار کسی ون ڈے انٹرنیشنل میں 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کی ون ڈے میں 10 وکٹوں سے فتح

سلہیٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.1 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کورکن ٹکر (28) اور کرٹس کیمپر (36) کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود 5، تسکین احمد 3 اور عبادت حسین 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

میزبان ٹیم نے 13.1 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر ہدف حاصل کر لیا، کپتان تمیم اقبال 41 اور لٹن داس 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے اہنے نام کرلی جبکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، حسن محمود تیسرے ون ڈے میں اور مشفیق الرحیم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔