news
English

بی پی ایل: فرنچائزنے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد قراردےدیا

شعیب ملک نے بی پی ایل کے گزشتہ دنوں ہونے والے ایک میچ میں ایک اوور میں تین نو بولز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

بی پی ایل: فرنچائزنے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد قراردےدیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، جبکہ فورچیون باریسل ٹیم کے میڈیا مینجر سکندر نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر شعیب ملک کے حوالے سے بنگالی میڈیا کے دعوے اور اطلاعات کو  بے بنیاد قرار دیا ہے۔
 
میڈیا مینجر سکندر کا موقف ہے کہ شعیب ملک 6فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔ 
دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے بنگالی میڈیا کی رپورٹس کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں، واپس جاکر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بکواس ہیں
واضح رہے کہ شعیب ملک نے بی پی ایل کے گزشتہ دنوں ہونے والے ایک میچ میں ایک اوور میں تین نو بولز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔