news
English

ٹیم ڈائریکٹر ابھی سے کپتان کے فیصلوں پر اعتراض کرنے لگے  

عامر جمال کو تاخیر سے بولنگ دینے کا فیصلہ محمد حفیظ کی سمجھ میں نہ آیا۔

ٹیم ڈائریکٹر ابھی سے کپتان کے فیصلوں پر اعتراض کرنے لگے  

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ابھی سے ہی کپتان کے فیصلوں پر اعتراض کرنے لگے۔ 
سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عامر جمال کو تاخیر سے بولنگ دینے کا فیصلہ ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سمجھ میں نہ آیا، پیسر 18وکٹوں کے ساتھ سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بولر رہے، کینگروز نے 130رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان شان مسعود نے عامر جمال کو اس وقت بولنگ دی جب کینگروز کو فتح کے لیے 33رنز کی ضرورت تھی۔  
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے کیے گئے ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ عامر جمال کو پہلے بولنگ دینی چاہیے تھی،بہرحال یہ کپتان کی صوابدید ہوتی ہے، انھوں نے آف اسپنر کو ترجیح دی، میدان کے اندر کی صورتحال کپتان ہی بہتر جانتا ہے اور اس کو فیصلوں کا حق حاصل ہے، مجموعی طور پر شان مسعودنے سیریز میں بروقت اور درست فیصلے کیے۔