مکی آرتھرافغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کے پاک بھارت مقابلے میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا کے شہرہ ہمبنٹوٹا میں ٹیم کو جوائن کرلیا جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے آغازسے قبل ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرافغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں 2 سمتبر کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے تک ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے، جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔