قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کیاجائے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ڈیمانڈہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں پرفارم کروں اور میچ جتوا کر دوں۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں، کپتانی میں مینیجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس کھلاڑی سے کیسے اور کیا کام لینا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے کہ ہربار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کے لیے بہتر ہو۔
بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ میرا نام لیا جاتا ہے جس سے اعتماد ملتا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔