ویرات کوہلی ساتھی کھلاڑی یزویندر چاہل کے ہمراہ ساتھی پلیئرز کے لیے وقفے میں کھانے پینے کی اشیا لے کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔
بھارتی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کرکٹر ویرات کوہلی دوران میچ ساتھی پلیئرز کو پانی پلاتے ہوئے نظر آئے۔
بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والے دوسرے ون ڈے میں ٹیم سے ڈراپ کئے گئے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی دوران میچ ساتھی پلیئرز کو پانی پلانے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے نظر آئے۔
ویرات کوہلی اپنے ساتھی کھلاڑی یزویندر چاہل کے ہمراہ دیگر پلیئرز کے لیے وقفے میں کھانے پینے کی اشیا لے کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے، چاہل کو بھی ٹور میں اب تک کوئی میچ نہیں مل سکا ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ کے پیش نظر بھارتی ٹیم اپنے تمام نئے پلیئرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں آزماکر دیکھنا چاہتی ہے، سنجو سیمسن اور اکشر پٹیل کو اس مقابلے میں موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن تبدیلیوں کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔
ویسٹ انڈیز نے مقابلہ 6 وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں واپسی کرلی ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔