news
English

قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے نکال باہر کیا

کراچی: قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو فائیو اسٹار ہوٹل کی انتظامیہ نے ہوٹل سے نکال دیا۔

قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہوٹل انتظامیہ نے نکال باہر کیا

خیبر پختون خوا اور ناردرن پنجاب کے کھلاڑی اور آفیشلز کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔ ہوٹل کی انتظامیہ کے مطابق دونوں ٹیموں کی 22 دسمبر تک ہوٹل میں بکنگ تھی، بکنگ کا وقت مکمل ہونے پر ٹیموں کو باہر نکل جانے کا حکم دیا گیا، ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیمیں اپنا سامان لے کر روڈ پر آگئیں۔

 بعدازاں پی سی بی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ٹیموں کے مقامی ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا۔ اس عمل کے سبب دونوں ٹیموں کا بائیو سیکور ببل ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہا بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں، قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا آغاز ہفتے کے روز سے ہونا ہے۔