news
English

شان مسعودوکٹ کے دونوں اینڈزپرموجود، غلط ری پلے دکھائےجانےکاانکشاف

سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرتے ہوئے تکنیکی غلطی کی نشاندہی کردی گئی، جس سے شان کا آؤٹ مشکوک ہوگیا۔

شان مسعودوکٹ کے دونوں اینڈزپرموجود، غلط ری پلے دکھائےجانےکاانکشاف

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں بیٹنگ کرنے والے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نان اسٹرائیک اینڈ پر بھی موجودتھے، جس سے ٹی وی پر غلط ری پلے دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے ابتدائی روز مچل مارش کی بولنگ کا غلط ری پلے دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا آؤٹ مشکوک ہوگیا۔ 
مچل مارش کی گیند پر اسٹیون اسمتھ نے شان کا کیچ تھاما تھا تاہم بولر کا فرنٹ فٹ کریز سے باہر جانے کی وجہ سے نوبال قرار دی گئی، تھوڑی دیر بعد دوبارہ جب شان مسعود کا اسمتھ نے کیچ تھاما تو مچل مارش نے امپائر سے پہلے فرنٹ فٹ کے حوالے سے سوال کیا اور گیند قانونی ہونے پر وکٹ لینے کا جشن منایا۔ 
اب معلوم ہوا ہے کہ دوسری مرتبہ غلط ری پلے دکھایا گیا، پہلی بار نوبال چیک کرتے ہوئے جو ری پلے دکھایا گیا اس میں رضوان نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود تھے مگر دوسری بار جو ری پلے پیش کیا گیا اس میں بیٹنگ کرنے والے شان مسعود ہی نان اسٹرائیک پر بھی موجود تھے۔

اس وقت کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا مگر سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرتے ہوئے تکنیکی غلطی کی نشاندہی کردی گئی، جس سے شان کا آؤٹ مشکوک ہوگیا۔