news

تیسرا ون ڈے: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کی جانب سے 134 رنز، تین بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں

تیسرا ون ڈے: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ون ڈے میں قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارنے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔ تاہم وہ بلے بازی میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے، ان سے پہلے اوپنر شان مسعود صفر پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ پاکستان کی تیسری وکٹ محمد رضوان کی تھی، انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ 

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجری کے باعث امام الحق کی جگہ نائب کپتان شان مسعود جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

 

 

 

Advertisement

 

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش ہوگی پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے میچ کے ساتھ سیریز میں کامیابی سمیٹیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل پریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن