ابتدائی 2 میچز میں فتح کی بدولت سیریز بہرحال میزبان سائیڈ کے نام رہی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے تیسرے ویمنز ٹی 20 میچ میں منیبہ علی نے پاکستان کو بنگلہ دیش پر 31 رنز سے فتح دلادی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں منیبہ علی نے 49 گیندوں پر 61 رنز بنائے، بسمہ معروف کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 106 رنز کی شراکت نے پاکستان ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی، یہ ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی دوسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔
یہ لواسکورنگ میچ کا واحد دورانیہ تھا جس میں بیٹ بال پر غالب رہا، بسمہ معروف نے اس دوران 48 رنز بنائے، جس کی بدولت گرین شرٹس 4 وکٹ پر 132 رنز اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہیں۔
جواب میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بناسکی، سعدیہ اور عالیہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگرچہ گرین شرٹس کو تیسرے ٹی 20 میں فتح ملی تاہم ابتدائی 2 میچز میں فتح کی بدولت سیریز بہرحال میزبان سائیڈ کے نام رہی۔