news
English

ٹنڈولکرنے عمران خان کو اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کرلیا

اسی طرح اپنے دوسرے ٹور میں نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے خلاف میدان میں اترا، سابق بیٹسمین

ٹنڈولکرنے عمران خان کو اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کرلیا فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے عمران خان کو بھی اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں دنیا کے 5 بڑے آل راؤنڈرزکو کھیلتا دیکھ کربڑا ہوا اوربعد میں مجھے ان کے ساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میں کپیل دیو کے ساتھ کھیلا، جب میں اپنے پہلے غیرملکی ٹور پر پاکستان گیا توعمران خان کیخلاف کھیلنے کا موقع میسر آیا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اسی طرح اپنے دوسرے ٹور میں نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے خلاف میدان میں اترا جبکہ بعد میں میلکم مارشل اور این ین بوتھم کے خلاف بھی میدان سنبھالنے کا موقع میسر آیا۔