news
English

پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی  

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کا عمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی  

پی ایس ایل کے لیے غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔  
ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ نیشنل ٹی20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کا گزشتہ سیزن لاہور قلندرز نے جیتا تھا، جس نے قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں ہونے والے فائنل ٹاکرے میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیزن کا اختتام تیسری پوزیشن پر کیا جبکہ پشاور زلمی اسٹینڈنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے تھے۔