news

ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کردیا

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کردیا

پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کامیاب آپریشن کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معالجین کی ہدایت پر عمل پیرا اور تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہوں، اپنے سماجی رابطے کے ذریعہ پیغام میں عابد علی نے کہا ہے کہ دوران بیماری بے پناہ محبت اور  دعاؤں کے اظہار پر شکر گزار ہوں،انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ کے دوران کھیلتے ہوئے اچانک سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پرماہر امراض قلب نے 2 اسٹنٹ ڈالے تھے۔