news
English

تیز ترین سنچری سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی۔

تیز ترین سنچری سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی: شاہد آفریدی

ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے تھائی لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں بھارتی شہریوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بھارتی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور ان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران گفتگو ایک مداح نے شاہد آفریدی کو ان کی تیز ترین سنچری بھی یاد دلائی جس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سنچری میں نے سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی اور وہ بلا آج بھی میرے پاس موجود ہے۔

یہ بلا بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انہیں تحفے کے طور پر دیا تھا۔

بعد ازاں شاہد آفریدی نے بھارتی مداحوں کو اپنے پیغام میں یاد دلایا کہ ہم کسی بھی جگہ اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں سب سے انسان سمجھ کر ملاقات کرنی چاہیے اور ہمارے لیے سب انسان برابر ہونے چاہئیں۔