news
English

تھائی لینڈ سے شکست پر ثنا میر کی قومی ویمن ٹیم کے انتخاب پر شدید تنقید

 کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمنز ایشیا کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تھائی لینڈ کی فتح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سلیکشن کو ہدف کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھائی لینڈ سے شکست پر ثنا میر کی قومی ویمن ٹیم کے انتخاب پر شدید تنقید

پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت پر تھائی لینڈ کو مبارکباد پیش کرنے والی سابق قومی ویمن کپتان نے اس جیت کو تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

اپنے دور کپتانی میں گروہ بندی اور ذاتی پسند و نا پسند کے حوالے سے مشہور سابق کپتان ثنا میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ویمنز ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے انتخاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوسط سے کم منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد پاکستان کو لے ڈوبی، لو پچز پر انعم امین کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد سعدیہ اقبال کو بھی میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن اسکواڈ منتخب کیا جانا چاہیے تھا۔