news
English

دی 100 ڈرافٹ : بابر، وارنر، نارائن جیسے بڑے نام کیوں پِک نہیں ہوئے؟  

سابق انگلش کرکٹر چارلس ڈیگنل نے 100 ڈرافٹ میں بڑے ناموں کو پِک نہ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

دی 100 ڈرافٹ : بابر، وارنر، نارائن جیسے بڑے نام کیوں پِک نہیں ہوئے؟  

برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ میں نامور کرکٹرز بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، سنیل نارائن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پِک نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 
انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین اور چارلس ڈیگنل کے درمیان پینل ڈسکشن سامنے آیا ہے، جس میں نامور کرکٹرز کو لیگ میں فرنچائزز کی جانب سے نہ پک کیے جانے کے معاملے پر روشی ڈالی گئی ہے۔ 
ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ “کوئی ٹام کوہلر،کیڈمور کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار یورو خرچ کرنے کو تیار ہے لیکن اتنے میں بابراعظم کو کوئی کیوں نہیں پک کررہا؟ 

چارلس ڈیگنل نے کہا کہ فرنچائزز نے اپنی ضروریات کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ نامور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی بھی ایک اہم عنصر ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرل مچل، سنیل نارائن، ٹم ڈیوڈ، بابراعظم، مجیب اور ڈیوڈوارنر جیسے پلیئرز کو موقع نہیں دیا گیا۔  
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے بھاری رقم دے کر اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے جبکہ حیراکن طور پر بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان کو کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔ 
واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔