news
English

کوہلی جس طرح شاٹس کھیلتے ہیں ان کی ایک کلاس ہے، حارث رؤف

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے لگائے گئے چھکوں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کوہلی جس طرح شاٹس کھیلتے ہیں ان کی ایک کلاس ہے، حارث رؤف

ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی کس طرح کے شاٹس کھیلتا ہے، اس کی کلاس ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ جس طرح ویرات کوہلی نے مجھے چھکے لگائے میرا نہیں خیال کوئی اور کھلاڑی اس طرح کرسکتا ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ اگر مجھے یہ چھکے دنیش کارتک یا ہاردک پانڈیا نے لگائے ہوتے تو مجھے دکھ یا افسوس ہوتا، مجھے ویرات کوہلی نے یہ چھکے لگائے، اس کی ایک الگ کلاس ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اندازہ نہیں تھا کوہلی مجھے ایسے شاٹس لگاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے اننگز کے 19ویں اوور میں حارث رؤف کو 2 چھکے لگائے تھے۔

یاد رہے کہ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی، 53 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابلِ شکست بیٹنگ پر ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔