news
English

دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ مزید 3 فاسٹ بولرزشامل  

شاہنواز دھانی دوبارہ اَن فٹ ہوگئے، ری ہیب کے لئے نیشنل اکیڈمی بھیج دیا گیا۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ مزید 3 فاسٹ بولرزشامل  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 قومی بولرز کو شامل کرلیا۔ 
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کیلئے مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
فاسٹ بولر کی عدم موجودگی کے باعث تین مزید بولرز کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی شامل ہیں۔  
دوسری جانب گرین شرٹس کے سابق کپتان بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج کی پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔