news
English

نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہرہوگئے

کین ولیمسن نے ٹیم کے لیے اپنی لگن کی تصدیق کرتے ہوئے 2024-25 کے لیے کھیلنے کا معاہدہ قبول کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑی آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہرہوگئے

نیوزی لینڈ کے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش کردی تاہم پچھلے سال کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سے، کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملنے آنے والے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹس کی پیشکش کی ہے جبکہ راچن رویندرا، بین سیئرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اعجاز پٹیل کو دوبارہ کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے وہ پچھلے کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔  سینٹرل کنٹریکٹ جن کرکٹرز کو آفر کیا گیا یے انہیں ہرصورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپر سمیش کے لیے دستیاب ہونا ہوگا۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کنٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تینوں کرکٹرز پچھلے سال کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کین ولیمسن نے ٹیم کے لیے اپنی لگن کی تصدیق کرتے ہوئے 2024-25 کے لیے کھیلنے کا معاہدہ قبول کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔