گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ریپ کے چار الزامات کے تحت کرکٹر کو آسٹریلیا میں گرفتار کیا گیا تھا
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر عائد جنسی زیادتی کے چار الزامات میں سے تین واپس لے لیے گئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت میں دانشکا گونا تھیلاکا کے ریپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پبلک پراسیکیوٹر نے تین الزامات واپس لے لیے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 13 جولائی کو ہو گی، سری لنکن کرکٹر ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ریپ کے چار الزامات کے تحت کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ سری لنکن کرکٹر نے خلوت کے دوران خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا۔ دانشکا گونا تھیلاکا کے وکیل نے کیس کی سماعت میں تاخیر پر بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔