news
English

پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی  

پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی ابتدائی تاریخ8 فروری تا 24 مارچ دی گئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی  

پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی باضابطہ تاریخ سامنے آگئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 
پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔ 
پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔ 
پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 
اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔  
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی ابتدائی تاریخ8 فروری تا 24 مارچ دی گئی ہے۔