قومی ٹیم کے پیسر ٹی20 بلاسٹ، دی ہنڈریڈ اور گلوبل ٹی20 لیگز میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں 4 سال بعد واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ہفتے میں 3 ٹی20 لیگز کھیل ڈالیں۔
ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کے لئے 5 پانچ میچز کھیلے، پھر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کے لئے برمنگھم فینکس کی نمائندگی کی۔
اس کے امریکا کی میجر لیگ میں بھی محمد عامر نے ایک میچ کھیل ڈالا، جس میں انہوں نے محض دو اوورز کروائے۔
دی ہنڈریڈ میں ایک میچ کے معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد عامر نے وینکوورنائٹس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے گلوبل ٹی20 لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کیا اور اس وقت وہ کینیڈا میں موجود ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور بابراعظم سمیت دیگر کرکٹرز کو گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے ورک مینجمنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں محدود لیگز میں شرکت کی اجازت دے گا تاہم ابھی تک مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بعدازاں پی سی بی نے 2024-25 کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیاتھا۔