news
English

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی20 سیریزکے ٹکٹوں کی فروخت کاآج سے آغاز

میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں ہوں گے، تمام میچز شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی20 سیریزکے ٹکٹوں کی فروخت کاآج سے آغاز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ یعنی آج سے شروع ہوگئی۔  
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، ابتدائی تین میچز راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اور بقیہ دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ تمام میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔ 
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ آج شام 5 بجے سے باضابطہ طور پرشروع ہوجائےگی۔ 
ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 
ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزارروپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ 
لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہوں گی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی  کے لیے زیادہ سے زیادہ  چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ٹکٹس وی وی آئی پی  گیلری کے لیے سات ہزار روپے کی ہوگی۔ 
اس کے علاوہ  فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے۔
جمعرات 25 اپریل کو ہونےوالےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس  سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔