news
English

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر ٹم پین کی حس مزاح جاگ اٹھی

آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر کال موصول کرکے جاب دینا شروع کردیا

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر ٹم پین کی حس مزاح جاگ اٹھی PHOTO: AFP

آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر کال موصول کرکے جاب دینا شروع کردیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے اپنا فون ریکارڈنگ کے لیے آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے سامنے میز پر ریکارڈنگ کے لیے رکھا تھا، عام طور پر فون کی بیل کو خاموش کردیا جاتا ہے تاکہ پریس کانفرنس کےدوران کوئی مداخلت نہ ہو لیکن آسٹریلوی صحافی غفلت کا مظاہرہ کریں گے۔

A cheeky phone call derailed Tim Paine's press conference after play! 🤣🤣 #AUSvIND pic.twitter.com/zMT1cT8IOd

— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2019

ٹم پین کی گفتگو کے دوران بیل بجی تو انہوں نے سوال کا جواب دینے کی بجائے یہ پوچھا کہ فون کس کا ہے، اس کے بعد انہوں نے کال وصول کرتے ہوئے جواب دینا شروع کر دیا، میڈیا کے نمائندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔