news
English

بھارت کے خلاف تیسرا ٹی 20، کیوی کپتان کین ولیمسن میچ سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھارت کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارت کے خلاف تیسرا ٹی 20، کیوی کپتان کین ولیمسن میچ سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طے شدہ میڈیکل اپائنٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں ان کی جگہ مارک چیپمیئن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کیوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل کین ولیمسن بدھ کے روز دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بلیک کیپس کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔