news
English

پاکستان اورانگلینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موسم کی اپ ڈیٹس

دونوں ملکوں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اورانگلینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے موسم کی اپ ڈیٹس

برطانیہ کے شہر لیڈز میں بدھ کے لیے موسم کی پیش گوئی کردی گئی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 بین الاقوامی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔۔  
لیڈز میں دن بھر بارش کے 41 فیصد امکانات کے ساتھ، ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں نمایاں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ موسم کی پیش گوئی میں صبح سے شروع ہونے والی ہلکی بارش کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے، جو دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ تیز ہوتی جائے گی اور مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے تک برقرار رہے گی۔ شدید بارش کے اس عرصے کے بعد، ہلکی بارش جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ ایک بھی گیند کرائے بغیر میچ ختم ہو جائے گا۔ 
شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک سرد رہنے کی توقع ہے، جس سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے چیلنجز میں اضافہ ہوگا۔ نمی کی اعلی سطح 95فیصد رہے گی جس سے ایک گہرا دھد آلود ماحول پیدا کرے گا جس سے دونوں ٹیموں کے لیے حالات مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ میچ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ 1 جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے دونوں فریقوں کے لیے آخری مسابقتی میچ کی نمائندگی کرتا ہے۔  
پاکستان اپنے گروپ میچز امریکہ میں کھیلے گا جبکہ انگلینڈ اپنے راؤنڈ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سیریز کو عالمی ٹورنامنٹ سے قبل اپنے اسکواڈ اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ 

انگلینڈکااسکواڈ:
جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ۔ 
پاکستان کا اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان۔ 
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے میچز: 
22 مئی: لیڈز میں پہلا ٹی 20۔
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20۔
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20۔
30 مئی: اوول میں چوتھاٹی 20۔