news
English

دوسرا ٹی 20: آج راولپنڈی میں موسم کیسا رہے گا؟

جمعرات کے روز اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ مسلسل بارش کے باعث دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔

دوسرا ٹی 20: آج راولپنڈی میں موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق موسم صاف رہے گااور دن بھردھوپ رہے گی۔ 
یہ مسلسل بارش کی وجہ سے جمعرات کو اسی مقام پر سیریز کا پہلا میچ منسوخ ہونے کے بعد کی صورت حال ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعے کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، ہیڈ گراؤنڈزمین سرفراز احمد نے ہفتے کی صبح تک موسمی حالات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم میدان کو صاف کرنے اور پچ کو پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی تھی۔ 
گرائونڈ اسٹاف کے مطابق ہم نے خود کو دن بھر مصروف رکھا۔ جب بارش رک جاتی تو ہم گرائونڈ کو صاف کرنے یا کم از کم کورز کے اوپر سے پانی صاف کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے اسکوائر یا پچ تک پانی پہنچنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہفتہ کی صبح تک حالات میں کافی بہتری آئے گی۔ ہمیں دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کے بروقت آغاز کے لیے چیزوں کو تیار کرنے کے لیے چند گھنٹے درکار ہیں ہیں جب بارش نہ ہو اور دھوپ نکلی ہو۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری جانفشانی سے میچ کے انعقاد کو ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
دوسری جانب ٹیم آفیشل کے مطابق، پاکستان سے توقع ہے کہ اسی پلیئنگ الیون کو میدان میں اتارے گا جیسا کہ جمعرات کے میچ کے لیے ابتدائی طور پر منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ممکنہ طورپرجب تک غیر متوقع حالات پیدا نہیں ہوتے، آج کے میچ کے لیے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔