اگر کوئی بھی مرد آپریشن کے بعد خاتون بنتا ہے تو اسے خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، آئی سی سی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹرانس جینڈر کرکٹرز کے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس نئے اعلان کے بعد رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹرانس جینڈر پلیئر بننے والی ڈینیلی مک گیہے اب مزید ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی مرد آپریشن کے بعد خاتون بنتا ہے تو اسے خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ 29 سالہ کرکٹر مک گیہے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم وہ 2020 میں کینیڈا منتقل ہوئے اور وہاں پر مرد سے عورت بن گئے اور کینیڈا کی جانب سے ویمنز ٹی 20 امریکاس کوالیفائر کھیلا، تاہم اس نئی پابندی کے بعد وہ شائقین کرکٹ کو آئی سی سی کے ایونٹس میں گرائونڈ میں نظر نہیں آئیں گے۔