news
English

ٹریوس ہیڈ کاسہواگ سے موازنہ، سابق بھارتی کرکٹرنے سوال کو’بیہودہ‘ قراردےدیا  

ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں ملنے والی شکست کو سابق بھارتی کرکٹر ابتک نہیں بھول سکے۔

ٹریوس ہیڈ کاسہواگ سے موازنہ، سابق بھارتی کرکٹرنے سوال کو’بیہودہ‘ قراردےدیا  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو کینگروز کے ہاتھوں ملنے والی عبرتناک شکست پر سابق کرکٹرز اب تک چراغ پَا ہیں۔ 
بھارت کے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران ایک مداح نے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کی طرح کھیلتے ہیں؟
ان کا ہینڈ آئی کوآرڈینشن بلکل سہواگ کی طرح ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ 100 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھکے چوکوں کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں۔ 
جس پر سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے لڑکے کی عمر پوچھی اور بعدازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس لڑکے نے وریندر سہواگ کو دیکھا ہے تو یہ ‘بیہودہ سوال’ ہے، ایک دائیں ہاتھ کا کرکٹر تھا دوسرا بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے، سہواگ میچ کی پہلی بال سے ہی شاٹس کھیلتا تھا۔،،
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹریوس ہیڈ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے 3، 4 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جس نے تینوں فارمیٹس میں خود کو ایڈجیسٹ کیا ہے، اس کا ٹیسٹ ریکارڈ شاندار ہے۔،،  
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں جیت کے بعد ٹریوس ہیڈ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جس نے آسٹریلیا کیلئے جیت کی راہ ہموار کی۔