news

سہ فریقی سیریزکے میچ میں نیوزی لینڈ فتح یاب، بنگلہ دیش کی دوسری شسکت

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سہ فریقی سیریزکے میچ میں نیوزی لینڈ فتح یاب، بنگلہ دیش کی دوسری شسکت

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم مقرہ 20 اوورز 8 وکٹون کے نقصان پر محض 137 رنز بناسکی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 30 رنز اسکور کیے۔ کیوی ٹیم نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کیا۔

قبل ازیں بنگال ٹائیگرز کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 33، عفیف حسین 24، نور الحسن 25 رنز بناکر نمایاں، کیوی بالرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، مچل پریسول اور اش سودھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی یہ پہلی فتح تھی جب کہ پاکستان دو میچز جیت چکا ہے جب کہ بنگلادیش اپنے دونوں مقابلے ہارا ہے۔