English

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے لوگو کی رونمائی کردی

لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے

PHOTO COURTESY: PCB

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے لوگو کی رونمائی کردی۔

یو ٹیوب پر جاری کیے جانے والے لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے، انگلش میں بھی یہی الفاظ درج ہیں، اطراف میں سنہرے رنگ کا دائرہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے، ایونٹ میں 6 صوبائی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔