news
English

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں، احسان اللہ اور عبداللہ شفیق کو آرام کروایا جاسکتا ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کونیوزی لینڈ پر 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ احسان اللہ دائیں بازو میں تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہیں عبداللہ شفیق کے ساتھ آرام دینے کی امید ہے۔

دوسری جانب میچ کے دوران سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے پیش نظر شائقین کو کسی بھی قسم کا آتش گیرمادہ، سگریٹ، لائٹر اور سیاسی پرچم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔