محمد ہریرہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر کاشف علی بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوران دائیں ران میں تکلیف کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف رواں ماہ شیڈول ٹیسٹ میچز میں ڈاروین میں ڈبل سینچری بنانے والے محمد ہریرہ کو موقع دیا جائے گا جبکہ فاسٹ بولر کاشف علی بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوران دائیں ران میں تکلیف کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اے کیخلاف میں پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 2 بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان شاہینز کے وائٹ بال اسکواڈ میں بنگلہ دیش اے کیخلاف دو تبدیلیاں ہکیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر کاشف علی چار روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے تھے جبکہ طیب طاہر کو ڈراپ کیا جائے گا۔
اسی طرح دونوں کرکٹرز کی جگہ چار روزہ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان شاہینز کااسکواڈ:
محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر/بیٹر)، جہانداد خان، خرم شہزاد (صرف 50 اوور کے میچوں کے لیے دستیاب)، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور عثمان خان۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک اسلام آباد کلب میں ہوگا جبکہ 3 ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔
پاکستان شاہینز کے وائٹ بال میچز کا مکمل شیڈول:
4 اگست - 50 اوور کا میچ بمقابلہ ناردرن ٹیریٹری( این ٹی)
6 اگست - 50 اوور کا میچ بمقابلہ بنگلہ دیش 'اے'
10 اگست - بمقابلہ پرتھ اسکارچرز (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
11 اگست – بمقابلہ میلبورن اسٹارز (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
13 اگست - بمقابلہ تسمانیہ (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
15 اگست - بمقابلہ میلبورن رینیگیڈز (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
16 اگست - بمقابلہ بنگلہ دیش 'اے' (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
17 اگست - بمقابلہ اے سی ٹی، کامیٹس (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)
18 اگست – فائنل (ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز)