news
English

آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کے روز 23 رکنی سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست جاری کی۔

آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

آسٹریلیا کے دو اہم کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے۔ آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور اسپنر ایشٹن آگر کو سلیکٹرز کی جانب سے کم پسندیدگی کی وجہ سے 2024/25 کے کرکٹ سیزن کے لیے آسٹریلیا کی کنٹریکٹ لسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کےروز 23 رکنی سینٹرل کنٹریکٹس پانے والے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کی، جس کے مطابق آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور اسپنر ایشٹن آگر سیلکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور سینٹرک کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے۔  
مارکس اسٹونیس نے آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے دوران مارنس لیبوشین کے ہاتھوں کھو دی تھی اور اس کے بعد سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں، جب کہ اسپنر ایشٹن اگر نے گزشتہ سال میں صرف ایک بین الاقوامی میچ کھیلا ہے۔ 
ویسٹرن آسٹریلیا کی اس جوڑی کو جمعرات کے روز جاری کی گئی 23 رکنی سنٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا، ساتھ ہی ٹیسٹ اوپنر مارکس ہیرس، تیز گیند باز مائیکل نیسر اور ریٹائرڈ ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔ 
کرکٹرز کے ساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست نئے سیزن کے شروع ہوتے ہی آسٹریلوی کرکٹ میں درجہ بندی کا ایک جائزہ فراہم کرتی ہے، حالانکہ کھلاڑی پورے سیزن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اوپر جاسکتے ہیں۔ 
دوسری جانب کوئینز لینڈ کے تیز گیند باز زیویئربارٹلیٹ اس فہرست میں واحد اضافہ ہیں، جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے سیریز اور فروری میں اسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پیش کی گئی شاندار کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ 
تسمانیہ کے فاسٹ باؤلر ناتھن ایلس، ویسٹرن آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ایرون ہارڈی اور وائٹ بال کے بلے بازمیٹ شارٹ کو پچھلے سیزن کے دوران ترقی کے بعد کنٹریکٹ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ میٹ، ایرون اور زیویئر اپنے بین الاقوامی کیریئر کے ابتدائی مراحل میں انتہائی متاثرکن رہے ہیں۔ پینل کا خیال ہے کہ ان کا مستقبل مضبوط ہے اور وہ اپنے معاہدوں کے مستحق ہیں کیونکہ وہ آسٹریلوی سیٹ اپ میں ریگولر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلیا، جو موجودہ دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ہے، اس کا مقصد امریکا اورویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل حاصل کرنا ہے، اس ٹورنامنٹ کا آغاز جون میں ہونا ہے۔