news
English

آئی سی سی کی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر، محمد رضوان اور حارث رئوف بھی شامل

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے سب سے زیادہ کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر، محمد رضوان اور حارث رئوف بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے سب سے زیادہ (تین) کھلاڑی شامل ہیں جن میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا شامل ہیں۔ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، زمبابوے کے سکندر رضا، انگلینڈ کے سیم کرن، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور آئرلینڈ کے جوش لٹل شامل ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ بولرحارث رؤف کو بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایونٹ کا ٹائٹل انگلش ٹیم نے اپنے نام کیا تھا۔

فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔