news
English

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ: قومی اسکواڈ کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ میں 2 آل رائونڈرز سمیت 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ: قومی اسکواڈ کا اعلان، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی اسکواڈ میں 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی پاکستانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ 
پاکستانی ٹیم میں فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ عامر جمال پاکستان کی جانب سے 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، مچل اسٹارک،نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ 2019ء کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا کا یہ پہلا ٹیسٹ دورہ ہے جب اسے 2صفر سے شکست ہوئی تھی کیونکہ اظہر علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم دونوں میچوں میں ہار گئی تھی۔ پاکستان نے اپنی کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ پاکستان نے آسٹریلین سرزمین پر اپنا آخری ٹیسٹ میچ 1995ء میں جیتا تھا۔