news
English

کارکردگی عبدالقادرکے نام کردوں گا، عمر اکم

قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بہت محنت کی، مڈل آرڈر بیٹسمین

کارکردگی عبدالقادرکے نام کردوں گا، عمر اکم PHOTO: AFP

 اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پا لیا، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں اپنی فارم اور فٹنس سے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بہت محنت کی،زمبابوے کے بعد یہ میری دوسری ہوم سیریز ہے، سابق عظیم کرکٹر عبدالقادر کی خواہش تھی کہ میں جلد ٹیم میں  دوبارہ شامل ہوں، سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر اسے مرحوم سسر عبدالقادر اور اپنی والدہ کے نام کروں گا۔