news
English

فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمراکمل کی غیراخلاقی حرکت پرغیرملکی کوچ ناراض

پی سی بی حکام کی جانب سے سے آئندہ چند روز میں عمر اکمل کیخلاف ایکشن لیے جانے کا امکان

فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمراکمل کی غیراخلاقی حرکت پرغیرملکی کوچ ناراض فوٹو: پی سی بی

فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمراکمل کی غیراخلاقی حرکت پرغیرملکی کوچ ناراض ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران غیرملکی  ٹرینر کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کی جس پر وہ ناراض ہوگئے۔

غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی جانب سے اس  واقعے کی باقاعدہ  شکایت پی سی بی حکام کو کی گئی ہے جب کہ بورڈ حکام نے بھی عمر اکمل کی اس حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔ پی سی بی کی طرف سے عمراکمل کے خلاف سخت  کارروائی کی جاسکتی ہے۔